ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تمل ناڈو: مدورائی میں وزیر اعظم نریندر مودی کا کالے جھنڈوں کے ساتھ کیا گیا استقبال؛ ’گو بیک مودی‘ کے لگے نعرے

تمل ناڈو: مدورائی میں وزیر اعظم نریندر مودی کا کالے جھنڈوں کے ساتھ کیا گیا استقبال؛ ’گو بیک مودی‘ کے لگے نعرے

Mon, 28 Jan 2019 01:06:40    S.O. News Service

چینائی 27/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی ) ریاست تمل ناڈو کے مدورائی پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی کا عوام نے کالے جھنڈوں کے ساتھ استقبال کیا اور  ناراض ایم ڈی ایم کے کارکنان نے اُنہیں گو بیک مودی (واپس چلے جاو مودی) کے نعرے لگائے۔ یہاں وزیراعظیم نریندر مودی کو عوام کی جانب سے سخت  مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

 ایم ڈی ایم کے کارکنان وزیر اعظم نریندر مودی سے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے 'مودی گو بیک ' جیے نعرے  لگارہے تھے، پورے شہر میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف جگہ جگہ مظاہرے ہوئے، ایم ڈی ایم کے کارکنان کے ہاتھوں میں سیاہ پرچم تھے، وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے، ایم ڈی ایم کے کارکنوں کی قیادت ایم ڈی ایم کے چیف وائیکو کر رہے تھے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے خلاف سڑکوں پر تو احتجاج ہوا ہی ہے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر بھی وزیر اعظم کے دورے کی مخالفت دیکھی گئی، ٹوئٹر پر صبح سے ہی # گوبیك گو مودی ٹاپ پر گردش کر رہا ہے۔

مخالفت اور مظاہروں کے  درمیان وزیر اعظم نریندر مودی مدورائی پہنچے، جہاں انہوں نے  ایمس (آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس) کا سنگ بنیاد رکھا، اس کے علاوہ انہوں نے مدورائی، تجاور اور تیرونےلویلی میڈیکل کالجوں کے خصوصی بلاکوں کا افتتاح بھی کیا۔

تمل ناڈو کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کا کیرالہ کے کوچی جانے کا پروگرام ہے، جہاں وہ بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کے انٹیگریٹڈ ریفائنری کمپلیکس کا افتتاح کریں گے، اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم مودی یہاں پر ایک پیٹروکیمیکل کمپلیکس کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے، وزیر اعظم نریندر مودی کوچی میں ہی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کے ایک ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ کے اسٹوریج ویسل کا بھی افتتاح کریں گے، وہیں، ایٹٹومانور میں وہ اسکل ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

مدورائی میں وزیراعظم نریندر مودی کی آمد کو دیکھتے ہوئے یہاں پولس کا سخت بندوبست کیا گیا ہےاور قریب پانچ ہزار پولس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ڈائرکٹر جنرل آف پولس ٹی کے راجندرن اور ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولس (لاء اینڈ آرڈر) وجئے کمار حالات پر گہری نظر رکھنے جائے وقوع پر ہی موجود ہیں۔


Share: